کابینہ اجلاس کو کورونا ویکسی نیشن پر بریفنگ، وزارت تعلیم کے 86 فیصد، وزارت اطلاعات کے 97 فیصد ملازمین کی ویکسی نیشن ہو چکی

14

اسلام آباد،17اگست  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے  بتایا  کہ کورونا کے حوالے سے سرکاری اداروں کے ملازمین کی ویکسینیشن پر اب تک کی پیشرفت سے وفاقی کابینہ کو آگاہ کیا گیا۔ وزیر تعلیم نے کابینہ کو بتایا کہ 86 فیصد سکولوں اور کالجوں کے اساتذہ اور اسٹاف کی ویکسینیشن ہو چکی ہے جو ایک خوش آئند امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ صوبائی حکومتیں اور دیگر ادارے بھی اس حوالے سے موثر اقدامات اٹھائیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزارت اطلاعات میں تقریباً 97 فیصد افراد کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔