کشمیر کا محاصرہ، دو سال مکمل ہونے پر ڈپٹی کمشنرژوپ آفس سے ریلی نکالی گئی

27

کوئٹہ۔05اگست (اے پی پی): یوم استحصال کشمیر کی مناسبت اور بھارتی فوج کی جانب سے کشمیر کے محاصرہ کا دو سال مکمل ہونے پر ڈپٹی کمشنرژوپ آفس سے ریلی نکالی گئی، ریلی سے شرکاءنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 کوبھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں تحریک آزادی کی صدا کو دبانے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے قانون میں تبدیلی کی اور کشمیریوں پر ظلم و ستم کے نئے دور کا آغاز کیا۔یوں تو کشمیریوں پر ظلم و ستم برسوں پہلے شروع ہوا تھا اور کشمیر کی تقسیم اور بندر بانٹ اونے پونے داموں کرنے کا آغاز کیا گیا تھا مگر ان سب کے باوجود کشمیریوں کی صدائے حریت بھی برسوں سے ہی گونج رہی ہے۔