کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود سے نشتر ہسپتال کے ہڑتال پر بیٹھے ملازمین کی ملاقات

50

ملتان، 25 اگست (اےپی پی): کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود سے نشتر ہسپتال کے ہڑتال پر بیٹھے ملازمین نے ملاقات کی اور تنخواہ بارے مسائل سے آگاہ کیا۔کمشنر ملتان نے ملازمین کو مسائل حل کی یقین دہانی کروائی۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے سیکرٹری ہیلتھ کو آگاہ کیا جس پر سیکرٹری ہیلتھ نے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس چلڈرن کمپلکس احمد نواز خان کو ڈائریکٹر فنانس نشتر ہسپتال کا اضافی چارج سونپ دیا اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کہا کہ نشتر ہسپتال کے ملازمین کی تنخواہ بارے مسائل جلد حل ہوجائیں گے۔