کوئٹہ، 18 اگست( اے پی پی): صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے ڈی آئی جی آفس میں محرم الحرام کے سلسلے میں خصوصی طور پر قائم کیے گئے کنٹرول روم کا دورہ کیا، اس موقع پر متعلقہ حکام کی جانب سے صوبائی وزیر داخلہ کو کنٹرول روم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔کمشنر کوئٹہ اسفند یار کاکڑ، ڈی آئی جی کوئٹہ اظہر اکرام، ڈی آئی جی نارتھ ایف سی عرفان بھی موجود تھے ۔