کورونا ایس او پیز میں مزید سختی، این سی او سی نے نئی ہدایات جاری کردیں

16

اسلام آباد،25 اگست  (اے پی پی ): کورونا ایس او پیز میں مزید سختی، این سی او سی نے نئی ہدایات جاری کردیں، جس کے   مطابق  ہوائی سفر، ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز اور شادی ہالز میں  آنے والوں کیلئے  ویکسینیشن  لازمی قرار دے  دی  گئی ہے   جبکہ ستمبر کے بعد کورونا ویکسی نیشن  کے بغیر ہوائی سفر پر پابندی ہو  گی اور  ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز اور شادی ہالز میں ویکسی نیشن کے بغیر داخلہ بند ہو  گا۔

17 سال سے زائد عمر کے طلبہ کے لیے بھی ویکسی نیشن لازمی قرار دی   گئی ہے ، طلبہ کے ٹرانسپورٹیشن عملے کو 31 اگست تک ویکسین لگوانا ہوگی۔

 ہوٹلز اور شادی ہالز میں  آنے والوں کے لیے 30 ستمبر تک ویکسی نیشن لازمی ہوگی،15 اکتوبر کے بعد موٹروے پر سفر کے لیے  ویکسی نیشن لازمی قرار دی  گئی ہے ۔ اکتوبر کے بعد بغیر ویکسی نیشن پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کی اجازت نہیں ہوگی