اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخرم امام نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کے بیج کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوالٹی کنٹرول نظام لا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم زراعت کے شعبے میں اصلاحات کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔