لاہور،20 اگست (اے پی پی): گریٹر اقبال پارک واقعے کے حوالے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب پولیس کی کوتاہیوں اور غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا سخت نوٹس لیا گیا اورڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ایس ایس پی آپریشنز لاہور اور متعلقہ ایس پی کو معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ بات وزیر جیل خانہ جات اور ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے وڈیو بیان میں کہی۔ انہوں نے مذید کہا کہ ابھی تک اس واقعے میں ملوث 20 سے زائد ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ سول اور ملٹری ادارے اس واقعے میں حکومت کے ساتھ تفتیش میں شریک ہیں