گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی ملاقات

11

لاہور،20 اگست (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی اورحکومتی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

گورنر پنجاب نے سندھ کے عوام کے لیے بھرپور آواز اٹھانے پر حلیم عادل شیخ کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو حقیقی معنوں فلاحی ریاست بنارہے ہیں، 2023سے پہلے عام انتخابات کا اپوزیشن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام اپوزیشن نہیں حکومتی بیانیہ کے ساتھ  کھڑے ہیں، پہلی بار حکومت ملک بھر میں یکسا‍ں ترقی اور خوشحالی کے لیے اقدامات کررہی ہے،کوئی بھوکا نہ سوئے حکومت کا تاریخی پروگرام ہے۔ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا کریڈٹ بھی موجودہ حکومت کو جاتا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاسی کہانی ختم ہوچکی ہے،سندھ کے عوام کے مسائل کا حل وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم عمران خان ملک کو مضبوط اور خوشحال بنا رہے ہیں