گھوٹکی،19 اگست (اے پی پی ): ضلع بھر میں 10 محرم الحرام کے چھوٹے بڑے53 جلوس برآمد ہونگے، ضلع کا مرکزی ماتمی جلوس چوک ماڑی اوباڑو سے برآمد ہو گیا ہے، مرکزی جلوس قومی شاہراہ پر چار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گا۔
ایس ایس پی عمر طفیل نے کہا کہ سکیورٹی کے لئے آر آر ایف کے چاک و چوبند کمانڈو دستے تعینات ہیں، مختلف جلوسوں کی حفاظت کے لئے 2700 سے زائد اہلکار مقرر ہیں۔