ہرنائی،15اگست(اے پی پی):ہرنائی میں جشن آزادی 14 اگست کی مناسبت سے میونسپل کیمٹی کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ ڈپٹی سہیل انور ہاشمی نے پرچم کشائی کی، اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ تقریب میں سیاسی و سماجی رہنماوں ،ضلعی آفیسران، انجمن تاجران، ہندوپنچائیت سمیت بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں اور بچیوں نے ملی نغمے ،تقاریریں اور ٹیبلو پیش کئے۔
تقریب سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور ہاشمی نے کہا کہ یوم آزادی اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے، ملک پاکستان ہمیں بے پناہ قربانیوں کے بعد ملا ہے، تمام چیلنجز کا مقابلہ اتحاد و یکجیتی سے ممکن ہے۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء میں انعامات تقسیم کئے اور روایتی اتن بھی کھیلا گیا۔