یوم آزادی کی مناسبت سے  وزیر اعلی ہاوس پشاور  میں تقریب ، وزیر اعلی محمود خان نے قومی پرچم لہرایا

59

 پشاور، 14 اگست(اے پی پی): پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی ( 14 اگست) کی مناسبت سے  وزیر اعلی ہاوس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔  وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جنھوں نے قومی پرچم لہرا کر تقریب کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور قومی ترانے کی دھن بھی بجائی گئی جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ وزیر اعلی نے 14 اگست پر گرین پاکستان ڈے کی مناسبت سے پودا بھی لگایا۔

اس تقریب میں صوبائی اراکین کابینہ انور زیب اور کامران بنگش کے علاوہ چیف سیکرٹری،  آئی جی پی اور دیگر اعلی سرکاری حکام بھی شریک تھے۔