سیالکوٹ،5اگست (اے پی پی):مودی سرکار کے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور پوری وادی کو ملٹری جیل میں تبدیل کرنے کے2سال مکمل ہونے پر ” یوم استحصال“کے عنوان سے ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئی ۔
کشمیر کی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے صبح 9بجے ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کی گئی اور کشمیراور قومی ترانے بجائے گئے اور کشمیریوں کی ملی نغموں کے ساتھ ساتھ چاروں تحصیلوں میں کشمیری سے اظہار ہمدردی اور بھارتی مظالم کی شکار کشمیری عوام کی تصاویر سے مزئین بل بورڈ اور اسٹیمرز آویزاں کئے گئے ، ریلی ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ جاکر اختتام پذیر ہوئی ۔
ڈسکہ میں فوارہ چوک تا اے آفس، پسرور میں ایم سی آفس سے اے سی آفس اور سمبڑیال میں اے سی آفس تا سمبڑیال موڑ تک ریلی نکالی گئی جبکہ ریلیوں کے اختتام پر کشمیر پر بھارتی غاصبانہ تسلط کے خاتمہ اور ملک و قوم کے استحکام اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر آفس سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میر محمد نواز کی زیر صدارت ریلی میں اے سی سونیا صدف اور سی او ایم سی ایس فیصل شہزاد سمیت ڈی سی آفس کے عملہ نے شرکت کی ۔