اسلام آباد،16اگست (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے طبقاتی تقسیم کے خاتمہ کے لئے یکساں نصاب تعلیم کا اجرا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کے بعدیکساں نصاب تعلیم رائج نہ کرکے ہم نے اپنے اوپر ظلم کیا، ماضی کے نصاب کی وجہ سے معاشرہ دو طبقوں میں تقسیم تھا، یکساں نصاب تعلیم سےملک کو ایک قوم بنائیں گے،8 ویں ، 9 ویں اور 10 ویں کلاسوں میں سیرت النبی ﷺ کی تعلیم دی جائے گی، اقلیتوں کو بھی ان کے مذاہب کی تعلیم دی جانی چاہیے، ذہنی غلامی اصل غلامی سے زیادہ بری ہے،ایک غلام ذہن کبھی بڑا کام نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہاکہ یکساں نصاب آزادی کا اصل راستہ ہے۔