لاہور، 15 اگست (اے پی پی): آل پاکستان کسان فاؤنڈیشن کے چئیرمین سید محمود بخاری نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکساں نصاب اور تعلیمی نظام رائج ہونے سے غریب اور امیر طلبا کو برابری کی بنیاد پر مواقع ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کا انتہائی احسن اقدام ہے ، ہمیں عمران خان کے دور حکومت میں ایسے ہی مزید بہترین فیصلوں کی امید ہے۔