یکساں نصاب تعلیم سے طبقاتی تقسیم کا خاتمہ ہوگا؛ کسان رہنما خالد کھوکھر

26

لاہور، 15 اگست (اے پی پی):پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکھر نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکساں نصاب تعلیم سے طبقاتی تقسیم کا خاتمہ ہوگا ، قوم مدت سے اس فیصلے کی منتظر تھی۔انہوں  نے کہا کہ  یہ وزیر اعظم عمران خان کا ایک تاریخ ساز فیصلہ ہے، اس سے نہ صرف یہ کہ طبقاتی تقسیم کا خاتمہ ہوگا بلکہ تمام پاکستانیوں کو آگے بڑھنے اور ترقی کے یکساں مواقع بھی ملیں گے اور مسابقت کی مثبت فضا قائم ہو گی۔