لاہور، 15 اگست (اے پی پی ): پاکستان کسان بچاؤ تحریک کے سربراہ چودھری یسین نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکساں نصاب تعلیم سے غریبوں کے بچے بھی آگے بڑھیں گے، بطور مسلمان ہمیں مساوات پر قائم رہنے کا حکم ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کا یکساں نصاب رائج کرنے کا فیصلہ اسی شرعی حکم کی تعمیل اور خوش آئند ہے، اس سے بلا تفریق سب کے لئے یکساں مواقع دستیاب ہوں گے اور ملک ترقی کرے گا۔