یکساں نصاب تعلیم سے ملک میں قومی یکجہتی اور واحدت بڑھنے کا امکان ہے؛ بہاولنگر کے ماہرین تعلیم اور اہم شخصیات

39

 

بہاولنگر  ، 15 اگست (اے پی پی): بہاولنگر  کے  ماہرین  تعلیم  اور اہم شخصیات نے یکساں نصاب تعلیم کو   ملک  میں قومی  یکجہتی  اور  واحدت  بڑھنے کا  ذریعہ  قرار دیا ہے ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم ضلع بہاولنگر شاہدہ حفیظ   نے یکساں نصاب تعلیم کے متعلق  اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے  کہ یکساں نصاب تعلیم  ہمارے  موجودہ حکومت  کا  ایک انقلابی قدم ہے  ، جو ہمارے  قوم کو  یکجا   کرنے  میں  معاون ثابت ہو  گا ۔

تنظیم اساتذہ پنجاب اور پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی کے سابق صوبائی صدر و سابق پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ضلع بہاولنگر پروفیسر شفیق احمد  نے  کہا  کہ یکساں نصاب تعلیم کا  حکومتی  فیصلہ اور  قرآن مجید ناظرہ  تعلیم اور  با ترجمہ  تعلیم کا  فیصلہ  بہت ہی احسن  اقدامات  ہیں  اور اس کے نتیجے میں  قومی  یکجہتی  اور  واحدت  بڑھنے کا  امکان ہے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز افضل اعوان  نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم سے طبقاتی  کشمکش  اور  غریب  طلبہ میں احساس محرومی ختم ہو  گی ۔