یکساں نصاب تعلیم وزیر اعظم عمران خان کا وژن اور پاکستان تحریک انصاف کا منشور تھا ،اس پر عمل ہو چکا ہے ؛ شہرام خان ترکئی

26

 

پاراچنار ، 15 اگست (اے پی پی): صوبائی وزیر  ابتدائی  و ثانوی  تعلیم  خیبرپختونخوا شہرام خان  ترکئی نے یکساں نصاب تعلیم کے  نفاذ  سے  متعلق  اپنے پیغام  میں  کہا ہے  کہ یکساں نصاب  تعلیم  وزیر اعظم عمران خان  کا  وژن    اور پاکستان  تحریک انصاف کا منشور تھا  ،اس پر عمل ہو چکا ہے  اور  اب پہلی  سے لے کر  پانچویں جماعت   تک   یکساں  تعلیم  دی  جائے گی ۔ انہوں نے  کہا کہ  جس شخصی  ترقی  کی  وزیر اعظم بات کرتے  ہیں وہ  یکساں  نظام  تعلیم  سے   ممکن ہے ۔