یکساں نصاب تعلیم کے فیصلے کو پاکستان کی تاریخ میں سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا ؛ وائس پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج جلالپورپیروالا

29

 

جلالپور پیروالا ، 15 اگست (اے پی پی): گورنمنٹ ڈگری کالج جلالپورپیروالا  کے وائس پرنسپل نے یکساں نصاب تعلیم کے متعلق  اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے  کہ یکساں نصاب تعلیم کے فیصلے کو پاکستان  کی تاریخ  میں سنہرے  الفاظ میں  لکھا جائے گا، جدید دور کا  تقاضا یہی ہے کہ  تمام بچوں کو  یکساں  تعلیم  دی   جائے ۔انہوں نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم سے طبقاتی  نظام تعلیم کاخاتمہ ہو جائے گا۔