یکساں نصاب رائج کرنے کا تاریخ ساز فیصلہ عمران خان جیسا وزیر اعظم ہی کر سکتا ہے؛کسان رہنما چودھری منشا سندھو

71

 

لاہور، 15 اگست (اے پی پی): پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان کسان اتحاد کے رہنما چودھری منشا سندھو نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یکساں نصاب رائج کرنے کے حکومتی فیصلے کو سراہتا ہوں ، ایسے تاریخ ساز فیصلے عمران خان جیسا وزیر اعظم ہی کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ  مستقبل میں اس فیصلے کے خوش آئند اثرات مرتب ہوں گے۔