چکوال ، 16 اگست (اے پی پی): سی ای او ایجوکیشنل افتخار احمد نے یکساں نصاب تعلیم کے متعلق اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکساں نظام تعلیم وقت کی ضرورت تھی اور یہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا وژن تھا ، جس کے تحت اسے لاگو کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یکساں نظام تعلیم سے معاشرے میں یکسانیت پیدا ہو گی ۔