وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے پاکستان میں تعینات یو این ایچ سی آر کی کنٹری رپرزنٹیٹو کی ملاقات

28

کوئٹہ23، اگست(اے پی پی ): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان  سے پاکستان میں تعینات یو این ایچ سی آر کی کنٹری رپرزنٹیٹو Ms Noriko Yoshida  نے یہاں وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ارشد مجید، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری زاہد سلیم و دیگر حکام بھی موجود تھے  ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صور تحال کے پیش نظر بلوچستان میں افغان پناہ گزینوں کی آمد کے امکانات، بلوچستان میں پناہ گزینوں کی صورت حال اور افغان مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ مس نوریکو نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ اگر حکومت نئے پناہ گزینوں کو پاکستان میں داخل کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو  یو این ایچ سی آر نئے آنے والے افغان مہاجرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ ملاقات میں مس نوریکو کے ہمراہ کمشنر افغان مہاجرین بلوچستان مسعود احمد خان اور یو این ایچ سی آر کے ہیڈ آف سب آفس کوئٹہ ایرون پولیکر بھی تھے۔