ملتان : ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا چوک کچہری سمیت مرکزی مقامات پر صفائی آپریشن

18

ملتان، 09 ستمبر (اے پی پی ): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا چوک کچہری سمیت مرکزی مقامات پر صفائی آپریشن،منیجنگ ڈائریکٹر فخرالسلام ڈوگر کی ہدایت پر خصوصی صفائی سکواڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر آفس ،چوک کچہری،گھنٹہ گھر سمیت مرکزی شاہرائیں صاف کر دی گئی ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور منیجر آپریشن داؤد مکی نے نگرانی کی۔

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے گرین بیلٹس اور لان میں پودے بھی لگائے گئے ہیں ۔علی الصبح آپریشن کے دوران چونا اور چھڑکاؤ کرکے مقامات کو صاف کیا گیا ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر فخرالسلام ڈوگر نے کہا کہ کمپنی انتظامیہ صفائی کے ساتھ ساتھ شجرکاری مہم میں بھی پیش پیش ہے ، فاطمہ جناح ٹاؤن سے شجرکاری فیز ون کا آغاز کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری عمارات،سکولز،گرین بیلٹس اور پلاٹوں میں شجرکاری کی جائے گی۔