آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

25

اسلام آباد،15ستمبر  (اے پی پی):آڈیٹر جنرل آف پاکستان  محمد اجمل گوندل نے  اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔   قائم مقام چیف جسٹس جسٹس  عمرعطا بندیال نے بدھ کو  یہاں سپریم کورٹ میں  محمد اجمل گوندل سے ان کے عہدے کا حلف لیا  ۔

حلف برداری کی سادہ مگر پر وقار  تقریب میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان آفس اور سپریم کورٹ کے افسران نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ محمد اجمل گوندل اس سے پہلے  ممبر فنانس پاکستان  اٹامک انرجی کمیشن تعینات تھے  ۔ غلام محمد میمن قائم مقام آڈیٹر جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ غلام محمد میمن کی  تقرری آڈیٹر جنرل آف پاکستان  کی مستقل تعیناتی تک کی گئی تھی۔