اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ناصر شہزاد ڈوگر کی خصوصی ہدایت پر صفائی کا آغاز

33

شجاع آباد،15ستمبر(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی شجاع آباد ناصر شہزاد ڈوگر کی خصوصی ہدایت پر کنال روڈ تا بائی پاس تک خصوصی صفائی کرائی جارہی ہے۔ میونسپل کمیٹی کا تمام عملہ مشینری سمیت موقع پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے انشاللہ چند روز میں کینال روڈ اور اس کے اطراف میں پڑے گندگی کے ڈھیروں کا اٹھالیا جائے گا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صفائی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی  ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور یہ عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔

شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے اس اقدام کو سراہا۔