اشیائے ضروریہ کی حکومت کے مقرر کردہ نرخ پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،کمشنر بہاول پور ڈویژن

15

بہاول پور ۔10ستمبر  (اے پی پی):کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال کی زیر صدارت ڈویژن بھر میں اشیائے ضروریہ و اشیائے خوردونوش کی مقرر کردہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کے حوالہ سے ویڈیو لنک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ویڈیو لنک اجلاس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خاں ڈاکٹر خرم شہزاد اور ڈپٹی کمشنر بہاول نگر شفقت اللہ مشتاق نے اپنے اضلاع کی کارکردگی رپورٹ بارے کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال کو آگاہ کیا۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کی حکومت کے مقرر کردہ نرخ پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اورتمام دکانوں پر نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں تاکہ صارفین کو خریداری کے وقت دشواری کا سامنا نہ ہو۔