اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے حوالے سے ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار ادا کیا، اس بدلتی ہوئی صورتحال میں دنیا کو 90 کی دہائی کی غلطی نہیں دہرانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کے لئے ایک چیلینج ہے کہ ایک ملک 20سال رہا اور واپسی پر انسانی بحران چھوڑ کر چلا گیا۔