افغانستان کے معاملے پر پاکستان کےتعاون اورکردار کونظر انداز نہیں کیا جاسکتا: برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب

12

اسلام آباد،3ستمبر  (اے پی پی): برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ خطے میں پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہاہے،افغان عوام کےمستقبل کےبارےمیں یکساں خیالات رکھتےہیں،افغانستان کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد جاری رکھیں گے ،افغانستان کے پڑوسی ممالک بشمول پاکستان کی معاونت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان  کےتعاون   اورکردار کونظر انداز نہیں کیا جاسکتا،افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں ،امید کرتے ہیں کہ طالبان افغانستان میں امن و استحکام لائیں گے ، ریڈلسٹ معاملے پر ڈاکٹر فیصل جلد برطانیہ میں ہیلتھ حکام سے ملاقات کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان سے بات چیت کا سلسلہ جاری رہےگا،افغانستان میں طالبان نے بعض مثبت اقدامات اٹھائے ہیں، ہم براہ راست طالبان کو فنڈنگ نہیں کریں گے،افغانستان کےعوام کیلئے انسانی ہمدردی کی تنظیموں کےذریعے امداد فراہم کریں گے، امدادی ایجنسیز کے ذریعےافغان عوام کی امدادکیلئےسازگارماحول ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی تیز پیش قدمی سب کیلئے حیران کن تھی ، دنیا میں کوئی تصور نہیں کررہا تھا کہ حالات اتنی تیزی سے بدلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اضافی امداد کی پہلی قسط جاری کریں گے،30ملین پاؤنڈزجان بچانے  والی ادویات پر خرچ ہوں گے۔