نیو یارک ، 22ستمبر (اے پی پی ): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر بدھ کو نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فیلیپو گرانڈی سے ملاقات کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے اپنے حالیہ دورہ افغانستان کے دوران حالات کو حوصلہ افزاء قرار دیا ہے۔