انٹر نیشنل پیشنٹ سیفٹی ڈے منانے کا مقصد عوام اور طب سے وابستہ افراد میں شعوری آگاہی کا فروغ ہے تاکہ روز مرہ کے معمولات زندگی میں طبی امور سے عدم واقفیت اور لاپرواہی کے باعث ہونے والی اموات پر قابو پایا جاسکے، ڈاکٹر ربابہ بلیدی

73

کوئٹہ16ستمبر(اے پی پی):گلوبل پیشنٹ سیفٹی ڈے” کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے کہا کہ 16 ستمبر گلوبل پیشنٹ سیفٹی ڈے” کے حوالے سے منایا جاتا ہے انٹر نیشنل پیشنٹ سیفٹی ڈے منانے کا مقصد عوام اور طب سے وابستہ افراد میں شعوری آگاہی کا فروغ ہے تاکہ روز مرہ کے معمولات زندگی  میں طبی امور سے عدم واقفیت اور لاپرواہی کے باعث ہونے والی اموات پر قابو پایا جاسکے پاکستان میں اس وقت 110 ہسپتالوں میں پیشنٹ سیفٹی فریم وارک نافذ کیا گیا ہے اور جس میں کوئٹہ کے دو ہسپتال بھی شامل ہیں اور ہم اس پر کام کررہے ہیں۔