اوکاڑہ،01 ستمبر(اے پی پی): ریسکیو 1122 اوکاڑہ سنٹرل اسٹیشن پر ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ریسکیو 1122 کوگزشتہ ماہ کل 87581 کالز موصول ہوئیں جن میں 2370 ایمرجنسی کالز، 72276غیر متعلقہ اورمس کالز، 10295 معلوماتی،2531رونگ کالزجبکہ 109فیک کالز تھیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب 76کالز فی دن ہے۔2370 ایمرجنسیز میں 630روڈ ٹریفک حادثات،1410 میڈیکل، 24آگ لگنے کے واقعات،85کرائم، 02 ڈوبنے کا واقعات اور219 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔
روڈ ٹریفک حادثات میں 709افراد متاثر ہوئے جن میں 6 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ107 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 596 متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 24 واقعات ہوئے جن میں7 کمرشل ایریا، 6 رہایشی علاقے جبکہ 11 واقعات دیگر ایریا میں پیش آئے۔
آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ(19)، گیس لیکج (01) اور لاپرواہی (04) بنی۔ ان واقعات میں ایک شخص متاثر ہوا جس کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ریسکیو 1122 نے آگ لگنے کے واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئےتقریباََ26Millions کی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔
اگست میں پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 517 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا، 230 مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ287افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
اے پی پی / شہباز ساجد/نورین