اوکاڑہ؛ بصیر پور پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،چار ملزمان گرفتار

37

اوکاڑہ ، 17 ستمبر (اے پی پی ):  بصیر پور پولیس نے تین منشیات اور شراب فروشوں اور شراب کشید کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 100لیٹر سے زائد مقدار میں شراب اور شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی ہے۔

پولیس نے شراب فروشوں اللہ دتہ ولد محمد علی ،رفیق عرف پھیکی ،آمین ولد حاکم اور نواز جٹ کے خلاف پولیس کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں جبکہ پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

 ڈی پی او فیصل شہزاد نے بصیر پور پولیس کو شراب فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر شاباش دی ہے۔