اوکاڑہ؛ محکمہ زراعت نے چھاپہ مار کر48لاکھ 34ہزار مالیت کی جعلی کھاد اور مٹیریل قبضہ میں لےلیا

33

اوکاڑہ،16ستمبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر ہدایت  پر  محکمہ زراعت کی جعلی کھاد بنانے والوں کے خلاف بڑی کارروائی، 48لاکھ 34ہزار مالیت کی جعلی کھاد اور جعلی کھاد میں تیار ہونے والا مٹیریل قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔

پانچ افراد محمد عمار افضل، محمدعدیل انور،چوہدری محمد انور اور ملازم شفقت علی اور محمدنویدکےخلاف فرٹیلائزر کنٹرول آرڈر کے تحت تھانہ صدر میں  مقدمہ  درج  کر لیا  گیا اور مال مقدمہ حوالہ پولیس کر دیاگیا ہے  جس کی کل مالیت 48لاکھ 34ہزار روپے بنتی ہے۔ اے ۔ اے ٹریڈرز موضع 39تھری آرضلع اوکاڑہ کے پاس نہ تو کھاد تیاری کا لائسنس تھا اور نہ ہی کوئی تحریری اجازت نامہ موجود تھا اور اس بابت کمپنی مالکان نے کسی قسم کا کوئی اطلاع نامہ متعلقہ ڈپٹی کنٹرولر فرٹیلائزر و اسسٹنٹ کنٹرولر فرٹیلائزر دیا ہے ۔