اوکاڑہ؛ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس، سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

45

اوکاڑہ،25ستمبر(اے پی پی ): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) حسنین خالد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا،جس میں اشیاءضروریہ کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیااورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ہدایات کی گئیں۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹری پرائس ویٹس اینڈ میئیرز خالد جاویدبھٹی نے بازار میں اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ، سپلائی کی صورت حال سےآگاہ کیا۔اجلاس میں ضلع بھر میں پرائس کنٹرول ممبران کی مشاورت سے مختلف اشیاءضروریہ کے ریٹ مقرر کیے گئے،جس کے مطابق چنا سفید موٹا 1کلوگرام 174روپے،چنا سفیدباریک1کلوگرام138،چنا سیاہ(موٹا)1کلو گرام128،چنا سیاہ (باریک) 1کلو گرام 123، دال چنا(موٹی) 1کلوگرام130،دال چنا (باریک)1کلو گرام123، دال مونگ کوری دھلی 1کلوگرام122،دال ماش (دھلی ہوئی)1کلو گرام 230،دال مسور (موٹی) 1کلوگرام116،دال مسور(باریک)1کلو گرام 185،بیسن1کلو گرام 130،آٹا(فلورملز) 20کلوگرام 1100روپے، آٹا (فلورملز) 10کلوگرام 550،چاول باسمتی (سپر کرنل نیا)1کلو گرام120،چاول باسمتی (سپر کرنل پرانا)1کلو گرام130،چاول(اری) اوپن،چینی سفید1کلو گرام 89.75روپے، سرخ مرچ (پسی ہوئی)پیکڈ کمپنی ریٹ کے مطابق، دودھ1لیٹر80 روپے، دہی1کلو گرام 85روپے، گوشت(چھوٹا) 1کلو گرام900روپے،گوشت (بڑا)450روپے،تندوری روٹی(100گرام)1عدد7روپے، نان(سادہ تل والا) 120گرام1عدد12روپے،  گھی/آئل حکومتی پالیسی کے مطابق مچھلی اور سبزی ،پھل، چکن، انڈے بمطابق ریٹ لسٹ مارکیٹ کمیٹی، کولڈ ڈرنکس/مشروب کمپنی کی ریٹیل پرائس کے مطابق ہونگے،چینی، آٹا ،گھی کی قیمتیں حکومت کے طےکردہ ریٹ کے مطابق ہوں گی۔

اجلاس میں تاجر تنظیموں کےنمائندوں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس،سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی ، ہوٹل مالکان،صارفین و ممبران ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی، صدر مرکزی انجمن تاجران چودھری سلیم صادق، ممبر کنزیومر پروٹیکشن کونسل   صائمہ رشیدایڈووکیٹ، صدر سبزی منڈی چوہدری محمد اشرف،صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس محمد مظہررشیدچودھری، صدرانجمن قصاباں حاجی سرفراز گوگا، محکمہ پولیس اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔