اوکاڑہ: چھوٹے خاندان کی افادیت سے متعلق لوگوں کو آگہی دینا وقت کی ضرورت ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد

45

اوکاڑہ،01ستمبر(اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالدنے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں بہبود آبادی پروگرام کی کامیابی کیلئے منظم آگہی مہم کا دائرہ شہروں اور دیہاتوں کیساتھ ساتھ دور دراز علاقوں تک وسیع کیا جارہا ہے اس سلسلے میں علماءکرام، سماجی تنظیموں ،میڈیا کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔  آبادی میں بے ہنگم اضافہ ملکی ترقی اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے میں بہت بڑی رکاوٹ ہے چھوٹے خاندان کی افادیت سے متعلق لوگوں کو آگہی دینا وقت کی ضرورت ہے آبادی میں اضافہ اگر وسائل سے زیادہ ہوگا تو ہمیں ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے میں ہر سطح پر مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر کیا، ڈسٹر کٹ آفیسر محکمہ بہبود آبادی نائلہ محبوب نے ضلع میں محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے عوامی آگہی، چھوٹے خاندان کی افادیت ، لٹریچر کی فراہمی ،نئے شادی شدہ جوڑوں کی رہنمائی سمیت محکمہ کے ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بریفنگ دی۔