اٹک ،6 ستمبر (اے پی پی):انسداد خسرہ و انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ نے اجلاس کی صدارت کی،سی ای او ہیلتھ اٹک ڈاکٹر جواد الٰہی اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے شر کاء کو انسداد خسرہ مہم کے حوالے سے بریفنگ دی، بریفنگ میں بتا یا گیا کہ یہ مہم نومبر میں شر وع ہو گی اور اس کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں۔سر کاری،نیم سر کاری اور نجی ادارے اس مہم میں اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں گے۔ ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ نے اس موقع پر کہا کہ یہ مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس میں تمام ادارے اپنا ہر ممکن کردار ادا کر یں۔انسداد خسرہ مہم 15نومبرسے 27 نومبر تک جاری رہے گی۔جس میں 797386بچوں کو خسرہ کی ویکسی نیشن کروائی جائے گی،ڈی سی اٹک نے کہا کہ04 اکتوبر وکو اس سلسلے میں دوسرا جائزہ اجلاس منعقد ہو گا،جس میں اس مہم کی تیاری کے مختلف پہلو ؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔اس کے علاوہ آمادگی ظاہر نہ کر نے والے والدین اور اس سے متعلق معاملات بھی حل کیے جائیں گے، انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوہفتہ وار بر یفنگ میں بتا یا گیا کہ ضلع اٹک کے مجموعی حالات بہتر ہیں،اجلاس میں تعلیم،صحت،میو نسپل کمیٹیز اور دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی۔اس موقع پر ڈینگی مہم سے متعلق تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ تمام متعلقہ محکمے اس اہم مہم میں اپنا بھر پور کر دار ادا کر رہے ہیں۔محکمہ صحت کی ٹیمیں ان ڈور اور آؤٹ ڈور معائنے کر رہی ہیں اور جہاں بھی لاروا کی موجودگی ہے اسے تلف کر نے کے لیے اقدا مات کیے جارہے ہیں۔ان تمام سر گر میوں میں متعلقہ محکمے اور تحصیل انتظامیہ اپنا بھر پور کر دار ادا رہی ہے۔ڈی سی اٹک نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ڈینگی سے انتہائی محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔عوام محکمہ صحت کی طر ف سے جاری کر دہ ہدایات پر سختی سے عمل در آمد کر یں اور اپنی جانوںکو محفو ظ بنائیں۔ڈینگی بخار کی علامات کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ ہسپتال رابطہ کر یں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔