اٹک میں خصوصی افراد کے کر کٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے: کمشنر عمران حامد شیخ

27

اٹک،06 ستمبر  (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ اٹک میں خصوصی افراد کے کر کٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے۔انہوں نے ان خیالات کااظہار پی سی بی کر کٹ گر اؤنڈ اٹک میں خصوصی افراد کے کر کٹ ٹورنامنٹ کا افتتا ح کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ساتھ ڈی او سپورٹس اشفاق احمد، ہیڈ مسٹریس رضیہ سلطانہ سکول اٹک ، فوکل پرسن برائے خصوصی افراد محمد نیاز بھی موجود تھے۔شر کاء کو بر یف کر تے ہوئے بتا یا گیا کہ ٹورنمنٹ میں گوجرانوالہ اور اٹک کے خصوصی افراد کی کر کٹ ٹیموں میں بیسٹ آف تھری کے میچز کھیلے جائیں گے۔جن میں دو ون ڈے اور ایک ٹی 20 ہو گا۔ڈی سی اٹک نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد کی فلا ح و بہبود حکومت پنجاب کی اولین تر جیح ہے۔اٹک میں ان کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔حال ہی میں پبلک ٹر انسپورٹ کے کر ائیوں میں پچاس فیصد رعایت کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ خصوصی افراد ہمارے معاشرے میں تعمیری کر دار ادا کر رہے ہیں اور اس سے بہتری کے اثرات نمایاں ہیں۔ فو کل پر سن برائے خصوصی افراد محمد نیاز نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کر کٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد اور بہترین سہولیات مہیا کر نے پرشکر یہ ادا کیا۔