ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے فاطمہ جناح ٹاؤن میں غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف کاروائی

26

ملتان،07 ستمبر(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کے حکم پر فاطمہ جناح ٹاؤن سے ملحقہ غیر قانونی طور پر کمرشل سرگرمیاں کرنے پر 40دوکانیں سیل کر دی گئیں۔ فاطمہ جناح ٹاؤن میں رہائشی پلاٹوں پر غیر منظور شدہ اور غیر قانونی طورپر کمرشل سرگرمیاں کرنے پر02 کارخانوں  کو بھی سیل کر دیا گیا۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے فاطمہ جناح ٹاؤن میں غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے مجموعی طور پر  40 دوکانیں اور02 کارخانوں کو سیل کر دیا۔

ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے فاطمہ جناح ٹاؤن میں مقامی آبادی کی جانب سے فاطمہ جناح ٹاؤن کی دیوار توڑ کر کمرشل دکانیں بنانے پر گیٹ نمبر ایک  پر18 دکانیں گیٹ نمبر 2 پر 12 دکانیں گیٹ نمبر 3 پر 7 دکانیں جبکہ فاطمہ جناح ٹاؤن فیزI مین مارکیٹ ایف بلاک میں 01دوکان اور ایف بلاک 60فٹی روڈ 03دوکانیں اور 02کارخانوں کو سیل کر دیا گیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کہا ہے کہ فاطمہ جناح ٹاؤن آلاٹیز کے مسائل حل کریں گے۔فاطمہ جناح ٹاؤن میں ہونے والی غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی وجہ سے ٹاؤن کے آلاٹیز کو مسائل درپیش ہیں۔آلاٹیز کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔پورے شہر میں ایم ڈی اے کی رٹ قائم کریں گے۔

آپریشن کی نگرانی اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ایم ڈی اے نے کی۔ آپریشن کی سربراہی ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ طاہر شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی نے کہ جبکہ  انفورسمنٹ سکوارڈ،ہیوی مشینری اور نفری پولیس ان کے ہمراہ تھے۔