این سی او سی ٹیم کےاسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد کے ہمراہ مختلف شادی ہالوں پر چھاپے،متعدد شادی ہال سیل کردیے

16

اسلام آباد،12ستمبر  (اے پی پی):این سی او سی ٹیم  نے  اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد کے ہمراہ مختلف شادی ہالوں پر چھاپے مارے  ،جس  دوران متعدد شادی ہال سیل کردیے گئے ۔اتوار کے روز این سی اوسی ٹیم نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے متعلقہ اسسٹنٹ  کمشنرز کے ہمراہ ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں میں کورونا ایس اوپیز پر عمدرآمد کا جائزہ لیا۔این سی اوسی ٹیم و ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد کےعلاقوں بارہ کہو اور بنی گالہ کا دورہ کیا۔اس دوران متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر نے این سی اوسی کی واضح ہدایات کے باوجود خلاف ورزی پر متعدد دکانوں ریسٹورنٹس اور شادی ہالوں پر بھاری جرمانے عائد کیے۔ضلعی انتظامیہ نے متعدد شادی ہالوں‘مارکیز کو چیک کرنے کے دوران خلاف ورزی پر سیل کر دیا۔