بورےوالا؛اسسٹنٹ کمشنر عمر فاروق نے شجر کاری مہم تیز کردی،رات لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کیفے کی گرین بیلٹ کو خوبصورت بنانے کے لئے پودے لگائے

22

بورے والا،04ستمبر(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر محمد عمر فاروق نے پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان،سول سوسائٹی اور  شہریوں کے  نمائندوں کیساتھ مل کر شجر کاری مہم کو مزید تیز کردیا ہے۔ انہوں نے رات گئے لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کیفے کی گرین بیلٹ کو خوبصورت بنانے کے لئے پودے لگائے۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد عمر فاروق نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق اپنے شہر کو سرسبز وشاداب بنانے کے لئے کلین اینڈ گرین پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے حصے کا پودا ضرور لگائیں۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے شجر کاری مہم کی کامیابی بہت ضروری ہے، شجر کاری ملک سے آلودگی کے خاتمہ کی ضامن ثابت ہوگی۔