بٹگرام،11 ستمبر(اے پی پی):معاون خصوصی برائے توانائی و بجلی تاج محمد خان ترند نے فوڈ سٹریٹ اور پبلک پارک کا افتتاح کر دیا اور ٹی ایم اے کوکروڑوں روپے مالیت کی جدید مشینری بھی مہیا کر دی ہے جبکہ فوڈ سٹریٹ اور پبلک پارک کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے 1 کروڑ 50 لاکھ کافنڈ مختص کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے توانائی و بجلی تاج محمد خان ترند نے تقریب کے دوران مشینری کی چابیاں ٹی ایم اے کے حوالے کردی،1 کروڑ 80 لاکھ روپے کی جدید مشینری میں منی ڈمپر، ڈسٹبن، اور دیگر آلات شامل ہیں۔
اس موقع پر تاج محمد خان ترند نے کہا کہ ٹی ایم اے بٹگرام کو مہیا کی گئی جدید مشینری سے ان کے استعداد کار میں اضافہ ہو گا۔