بہاولنگر؛ پنجاب حکومت کی اوپن شفاف میرٹ پالیسی کے تحت تعینات ہونے والے نئے 53 پٹواریوں نے کام شروع کردیا

10

بہاولنگر،02 ستمبر(اے پی پی):پنجاب حکومت کی اوپن شفاف میرٹ پالیسی کے تحت تعینات ہونے والے نئے 53 پٹواریوں نے کام شروع کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق   نے  تحصیل بہاولنگر میں پنجاب حکومت کی اوپن شفاف میرٹ پالیسی کے تحت  53 نئے تعینات ہونے والے پٹواریوں سے اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ تعینات ہونے پٹواری اعلیٰ تعلیم یافتہ اور جذبے سے بھر پور ہیں، اپنی محنت اور لگن سے اپنے ڈیپارٹمنٹ کے وقار میں اضافہ کریں اور لوگوں کو ریلیف دینے میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں۔

 ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا کہ ریونیو کے تمام امور میرٹ پر شفاف انداز میں کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو  نے نہایت محنت سے محکمہ مال کی استعداد کار میں اضافہ اور سہولیات کی فراہمی کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں. انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور محنت سے ادا کریں۔