بہاولنگر،20 ستمبر (اے پی پی ):ڈپٹی سیکرٹری فنانس ساؤتھ پنجاب محمد اکبر نے ڈسٹرکٹ اکاونٹس آ فس کا دورہ کیا۔اس موقع پر سیکشن آفیس فیض فرید ہمراہ تھے۔ ڈپٹی سیکرٹری فنانس جنوبی پنجاب نے اکاونٹس آ فس کے مختلف سیکشن میں سرکاری امور کا معائنہ کیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر خزانہ انعام اللہ نے دفتر خزانہ کے مختلف امور کے بارے بریفنگ دی۔
ڈپٹی سیکٹری فنانس ساوتھ پنجاب نے کہا کہ بیواؤں، مرحومین کے بچوں کے حقوق کی فراہمی کے حوالہ سے کام میں میں کوئی غفلت نہ برتی جائے۔ انہوں نے ریکارڈ کمپوٹر روم کا بھی معائنہ کیا اور کہا کہ افسران خزانہ و سٹاف جذبہ حب الوطنی سے سر شار ہوکر کام کریں تا کہ دفتر خزانہ میں آنے والے افراد ریلیف حاصل کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل جلد حل کئے جائیں اس سلسلہ کسی قسم کی سستی اور غفلت نہ برتی جائے۔