بہاولنگر ؛ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر دوسرے روز بھی عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد

32

بہاولنگر، 02 ستمبر(اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ مال سے متعلق عوامی شکایات اور مسائل کے حل کےلئے اراضی ریکارڈ سینٹر بہاولنگر میں مسلسل دوسرے روز  ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری میں کا انعقاد ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق کی جانب سے کیا گیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر  سیدعثمان منیر بخاری متعلقہ ریونیو افسران اور سٹاف بھی موجود تھا ۔

ریونیو خدمت  کچہری میں ریونیو ریکارڈ کی درستگی،فردانتقالات ، رجسٹری،ڈومیسائل، انکم سرٹیفیکیٹ اور سائلین کے ریونیو مسائل شکایات کو فی الفور حل کیا گیا اور درخواستیں بھی وصول کی گئیں اور لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے گئے