بہاولنگر: مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کے بانی رہنماء سید علی گیلانی کی غائبانہ نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی

26

بہاولنگر، 2 ستمبر ( اےپی پی): بہاولنگر میں مقبوضہ کشمیر جدوجہد آزادی کے بانی رہنماء سید علی گیلانی کی غائبانہ نمازجنازہ صدیق اکبر چوک المعروف فوارہ چوک ہارون آباد میں ادا کر دی گئی نمازجنازہ میں ڈاکٹروں، تاجروں،وکلاء،صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی نمازجنازہ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر میاں ولید ناصر چوہدری نے پڑھائی اور مرحوم کی مغفرت کےلئے خصوصی اجتماعی دعا کی گئی بعد ازاں نماز جنازہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر جماعت اسلامی ولید ناصر چوہدری نے کہا کہ سید علی گیلانی کی وفات پر مقبوضہ وادی سمیت پوری دنیا میں سوگ منایا جارہا ہے مودی حکومت اور بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہے سید علی گیلانی نے 20سال سے زائد کا عرصہ جیلوں میں گزارا، مرد مجاہدسید علی گیلانی کی ساری زندگی اسی جدوجہد میں گزری انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب سید علی گیلانی سے منسوب جددجہدآزادی  کامیابی سے ہمکنار ہوگی ۔