بہاولنگر نواحی علاقے بستی راجے والی میں دیوار گرگئی 5 بچے زخمی ہوگئے

14

بہاولنگر، 14 ستمبر ( اےپی پی):بہاولنگر نواحی علاقہ بستی راجے والی میں گھر کے گیٹ کی ملحقہ دیوار  اچانک گرگئی جس کے نتیجے میں گیٹ کے ساتھ جھولے پر کھیل رہے  5 بچے ملبے تلے دب گئے ریسکیو کی بروقت امدادی کارروائی سے بچوں کو زخمی حالت میں ملبے سے زندہ نکال لیا گیا اور  زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد دیکر ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا زخمی بچوں میں 10 سالہ احسن ، 5 سالہ سحر فاطمہ، 4 سالہ عنزہ اور 3 سالہ نمرہ اور 5 سالہ جنید شامل ہیں جبکہ دو بچوں  10 سالہ احسن اور 5 سالہ سحر فاطمہ کو تشویش ناک حالت کے سبب بہاولپور ریفر کردیا گیا۔