تمام وسط ایشیائی ریاستوں کو پاکستانی بندرگاہوں کی ضرورت ہے، جس کیلئے افغانستان بہت اہم ہے؛ علی زیدی

11

دوشنبے،16ستمبر  (اے پی پی): وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے میڈیا  سے   گفتگو میں   کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان  کے   دورہ تاجکستان کا  پہلا روز  مصروف  رہا ، وزیر اعظم عمران سے  مختلف  ممالک  کے  سربراہان  نے   ملاقات  کی ، اس کے  علاوہ   پاک تاجکستان بزنس فورم کے اجلاس میں 15 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔انہوں نے کہا کہ تمام وسط ایشیائی ریاستوں کو پاکستانی بندرگاہوں کی ضرورت ہے، جس کیلئے افغانستان بہت اہم ہے۔