تھرپارکر،14ستمبر(اے پی پی):تھرپارکر میں کھلی کچہری میں بدنظمی۔ جیالوں اور لوگوں کو شکایات کرنے پر پی پی یوتھ ونگ کہ ڈویژنل صدر سشیل ملانی نے روکا تو ماحول گرم ہوگیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر صوبائی وزیر گیانچند ایسرانی تھرپارکر میں عوام کی شکایات سننے کے لئے پہنچے۔ سرکٹ ہاٶس مٹھی میں کھلی کچہری کا پروگرام رکھا گیا۔
کھلی کچہری میں لوگوں نے سندھ حکومت اور منتخب نمائندگان کی جانب سے نظر انداز کرنے اور کام نہ کرنے کی شکایات کا پنڈورہ کھول دیا۔ صحت، تعلیم، پانی کی سہولیات سندھ حکومت کے بس میں ہے، وزیراعظم پر الزام لگانا بند کرو ۔ اپنا گریبان دیکھو۔ سندھ حکومت نے غریب عوام کے کیا کیا ہے۔ ہسپتالوں میں علاج نہیں ہے ہمارے بچے مر رہے ہیں۔ پینے کے لیے پانی نہیں ہے۔ شکایات نہ سننے پر کھلی کچہری مچھلی مارکیٹ بن گٸی