تھرپارکر،14 ستمبر(اے پی پی): تھرپارکر کے شہر مٹھی سمیت گردنواح میں موسلادھار بارش، بارش پڑنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ مٹھی شہر میں بارش کے بعد نکاسی نظام ناکارہ ہونے کی وجہ سے راستوں اور نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگٸی۔ شہر کےبیشترعلاٸقے زیر آب آگۓ۔ لوگوں کے ساتھ گاڑیوں کا نکلنا بھی مشکل ہوگیا۔