جدہ؛پاکبان کی جانب سے سعودی عرب کے91 ویں یوم الوطنی پر تقریب کا انعقاد

42

جدہ ، 25 ستمبر (اے پی پی ):  نوجوانوں کی تنظیم پاکبان کی جانب سے سعودی عرب کے91 ویں یوم الوطنی پر تقریب سجائی گئی جس میں کیمونٹی کے مردوخواتین کی بڑی تعداد کے علاوہ سعودی شہریوں نے بھی شرکت کی جبکہ قونصل جنرل خالد مجید  تقریب کے  مہمان خصوصی   تھے ۔منعقد ہونے والی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ پاک سعودی تعلقات کو اجاگر کیا اور مقامی گلوکاروں نے عربی اور اردو گانے گاکر خوب سماں باندھا۔

قونصل جنرل خالد مجید  نے تقریب سے    خطاب میں  کہا کہ سعودی  عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات تاریخی ہیں اور دونوں ممالک ملکر تمام شعبوں میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کو یقینی  بنایا ہے۔

 تقریب سے پاکبان کے میڈیا ڈائریکٹر ذکاءاللہ محسن، سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم ،عمران صدیقی،یحی اشفاق، عثمان عبدالحمید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے صحافی برادری اور کیمونٹی ممبران اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

 تقریب کے آخر میں کیک بھی کاٹا گیا۔